بھٹکل :26؍جنوری (ایس او نیوز) تعلقہ فرشین بوٹ مالکان سنگھا کی جانب سے بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کی معرفت ضلع ڈپٹی کمشنر کو میمورنڈم سونپتے ہوئے لائٹ فشنگ جاری رکھنے میں سہولیات مہیا کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔
10نومبر 2017کو جاری کئے گئے لائٹ فشنگ ممنوع حکم نامے کے خلاف ہائی کورٹ میں داخل کئے گئے قضیہ پر ہائی کورٹ نے مرکزی حکومت کی طرف سے28ڈسمبر 2018کو جاری کردہ او ایم کے مطابق سرفیس لائٹنگ فشنگ 12این سے باہر فشنگ کرنے کا 21جنوری 2019کو حکم صادر کیا ہے۔
سی ایم ایف آر آئی سمندری ماہی گیری پالیسی نمبر 5کے مطابق لائٹ فشنگ سے چھوٹی مچھلیاں ہلاک نہیں ہوتی ہیں، ماہی گیر وں کی طرف سے استعمال کئے جانےوالے جال 45ایم ایم سے زیادہ ٹرال ماہی گیری سے ہزاروں مچھلیاں ہلاک ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ فرشین ماہی گیری اور ٹرال ماہی گیری پر خرچ ہونے والے ڈیزل ، مچھلیوں کی قیمت اور معیار کے متعلق تفصیل سے بتایاگیا ہے۔ ادھر ادھر کی باتوں پر توجہ دینے کے بجائے سچائی کو جان کر فیصلے لینےکی مانگ کی گئی ہے۔ تعلقہ فرشین بوٹ مالکان سنگھا کے صدر ، عہدیداران اور ممبران اس وقت موجود تھے۔